ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضروری سامان کی خریداری کیلئے پیدل ہی جائیں۔ بومئی

ضروری سامان کی خریداری کیلئے پیدل ہی جائیں۔ بومئی

Fri, 03 Apr 2020 00:19:24    S.O. News Service

بنگلورو،3/اپریل(ایس او نیوز) دو پہیہ کی گاڑی سواروں کے خلاف پولیس کی طرف سے کی جا رہی کارروائیوں اور خاص طورپر گاڑیوں کے ضبط کئے جانے کے معاملہ کا دفاع کرتے ہوئے ریاستی وزیرداخلہ بسوراج بومئی نے کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے قوت کا استعمال اسی وقت کیا جاتا ہے جب صورت حال ان کے قابو سے باہر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ضروری سامان وغیرہ کی خریداری کے لئے گاڑیوں میں جانے کی بجائے پیدل ہی جائیں اور صرف اپنے ہی محلوں میں موجود دکانوں سے خریداری کریں۔جو لوگ ضروری سامان کی خریداری کے لئے بھی دوسرے علاقوں میں جاتے ہیں ان پربھی سختی کرتے ہوئے کہا ”کسی مضبوط وجہ کے بغیر جولوگ دوسرے محلوں میں جاتے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔


Share: